سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم 23 اکتوبر تک موخر

court

عدلیہ،چیف جسٹس مخالف مہم سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے


سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کیلئے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے مطابق ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی تاہم عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر تے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔


متعلقہ خبریں