اسرائیلی بربریت جاری ، شہداء کی تعداد 2670 ہو گئی ، مردہ خانے بھر گئے ، غزہ سے 11 لاکھ فلسطینیوں کا انخلاء


اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سمیت مزید کئی افراد شہید ہو گئے۔ شہداء کی تعداد 2670 ہو گئی جبکہ 9 ہزار 600 سے زیادہ زخمی ہیں۔

جنگ کے نتیجے میں 11 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ اسرائیل نے حملوں میں حماس کمانڈر معیتازعید کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسرائیل نے اپنی ہی دی گئی مہلت کے دوران نقل مکانی کرنے والوں پربارود برسا دیا ، امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

اسرائیل پر پر اسرار حملہ ، حماس نے مدد کرنیوالوں کو بھی لاعلم رکھا

ادھر ایک فلسطینی بچے کی اسپتال جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ دہائی دے رہا ہے کہ کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟ اس 11 سالہ ننھے فلسطینی کا پورا خاندان جبالیہ پر حملے میں شہید ہو چکا ہے۔

اسرائیلی بربریت سے اسپتالوں کو بھی امان حاصل نہ ہو سکی، صیہونی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل اسپتال پر بھی حملہ کر دیا جس میں کئی ڈاکٹر شہید ہو گئے ، رفاہ کراسنگ میں موجود اسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس سربراہ

ادھر شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی، شہدا کی میتوں کو آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک امریکیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے اور 13 امریکی اب تک لاپتہ ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس سے قبل یرغمالی اسرائیلیوں کی تعداد 126 بتائی گئی تھی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے غزہ میں 20 سے زائد مساجد شہید

ادھر غزہ کے 11 لاکھ شہریوں کی جنوب کی طرف نقل مکانی جاری ہے ، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے پاس صرف ایک دن کا ایندھن باقی ہے،غزہ کے اسپتالوں میں جنریٹرز کے بند ہو جانے سے ہزاروں مریضوں کی جان کوخطرہ ہے، غزہ میں شہریوں تک خوراک، ایندھن اور پانی پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں