پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپےکی بڑی کمی کاامکان

پٹرولیم مصنوعات

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپےکی بڑی کمی کاامکان پیداہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی ہو گی۔

سونے کی قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ

خیال رہے کہ گزشتہ 20 روز میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

موجودہ ریٹس کے مطابق پیٹرول پر کمی 30 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگی قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

جس کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ15 اکتوبر کوکریں گے۔

 


متعلقہ خبریں