ورلڈ کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

Pak-India

ورلڈ کپ 2023 پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی


ورلڈ کپ 2023 کا سب سے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت آج نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاک بھارت میچ سے قبل اسٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ بھی ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں، حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس بہت اہم ہو گا اور ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر کرنا ہو گی۔ ماضی میں جو ہوا اس پر توجہ نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پریشر نہ لیں اور اہم میچز میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی بھارت کے خلاف میچ میں وکٹیں اڑانے کیلئے بے چین

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پر اعتماد ہے اور وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے۔


متعلقہ خبریں