پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی اللہ کی مرضی ہے جتنی لکھی ہے اتنی کروں گا، اگر پاکستانی فینز یہاں ہوتے تو وہ بھی اسٹیڈیم آتے، ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں۔
بھارتی شہر احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے پُرجوش اور پُراعتماد ہیں۔ ہائی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں، باؤلرز کے پاس مارجن بہت کم ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس بہت اہم ہوگا، انڈرلائٹس بیٹنگ آسان ہوگی۔
گلین میکسویل ڈریسنگ روم میں ورلڈکپ میچ کے دوران سگریٹ پیتے پکڑے گئے
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ خود پر اعتماد ہے ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ہے۔ ہماری یہی کوشش ہوتی ہے کہ پریشر نہ لیں، اس طرح کے اہم میچز میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔ ورلڈکپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس ورلڈکپ میں میری کارکردگی ویسی نہیں جیسی ہونی چاہیے، کوشش ہے کم سے کم غلطیاں کروں۔ شاہین شاہ آفریدی پر اعتماد ہے وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے، نسیم کو مس کریں گے۔
پاک بھارت ٹاکرا، احمد آباد میں بارش کا خدشہ، بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی
مسلسل بھارت سے 7 مرتبہ ورلڈکپ میں شکست سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا اس پر توجہ نہیں ہوتی۔ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، ریکارڈ توڑنے آئے ہیں۔ ماضی پر زیادہ توجہ نہیں دیتا.یقین ہے اچھا کھیلیں گے۔
کپتان تبدیلی کیے جانے کے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی اللہ کی مرضی ہے، جتنی لکھی ہے اتنی کروں گا۔ ایک میچ ہارنے سے کپتانی جاتی نہیں اور ایک میچ جیتنے پر کپتانی برقرار نہیں رہتی۔