دنیا کے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری


دنیا کے 500بااثرمسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی، جنرل عاصم منیر، نواز شریف، پی ٹی آئی چیئرمین،مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور الیاس قادری سمیت کئی پاکستانی شامل ہیں۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے 500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست میں خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیا۔ آرٹس اینڈ کلچر، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت تیرہ مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 500 با اثر مسلمانوں کے نام ہیں۔

پاکستان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نواز شریف، شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، پاکستانی اسلامی سکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمن اور سمیع یوسف بھی 500بااثر مسلمان شخصیات میں شامل ہیں۔

بااثر مسلمانوں میں پروفیسر نقیب العطاس، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترک صدر رجب طیب اردوان، مصری صدر الفتح السیسی، حماس کے سینئر رہنماء اسماعیل ہانیہ بھی شامل ہیں جبکہ مصری فٹ باؤلر محمد صالح بھی فہرست کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں