انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

ڈالر سستا

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 1 روپے 3 پیسے کمی ہو گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 55 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 93 پیسے کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں