ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7لاکھ ڈالر کی کمی

ڈالر (dollar)

ملکی زر مبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 7لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 6اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 7لاکھ ڈالر کم ہوکر 13ارب 3کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 7ارب 64کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ 20لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔


متعلقہ خبریں