بھارت کی افغانستان سے جیت، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گیا

pak team

عالمی ورلڈ کپ میں بھارت کی افغانستان سے جیت کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گیا۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے افغانستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرایا ہے، میزبان ٹیم نے 275 کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

اس جیت کے بعد بھارت کو مزید دو پوائنٹس ملے جب کہ اس کا رن ریٹ 1.50 ہو گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے، کیویز کا رن ریٹ 1.95 ہے، پاکستان نے کل سری لنکا کو شکست دی تھی تاہم قومی ٹیم کے رن ریٹ میں تنزلی آئی۔

دو میچز میں جیت کے بعد پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ 0.95 رن ریٹ حاصل کر سکا ہے۔


متعلقہ خبریں