بھارتی وکٹوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دو، سعید انور کا رضوان کو مشورہ

rizwan

ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر کون آگے کون پیچھے؟ پاکستان کی جیت کے بعد صورتحال تبدیل


پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بتایا ہے کہ انہیں سعید انور نے مشورہ دیا تھا کہ بھارتی وکٹوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔

پی سی بی کے ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ لیجنڈ کرکٹر سعید انور نے بھارت میں بہت رنز بنائے ہیں اور میچ سے متعلق سعید انور سمیت تمام سینئر پلیئرز سے بات کی تھی۔

رضوان کے مطابق سعید انور نے ان سے کہا تھا کہ اپنے پلان کے مطابق کھیلو کامیابی ملے گی، بھارتی وکٹوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔

دوسری جانب عبد اللہ شفیق نے کہا کہ تمام ٹیم کی سپورٹ تھی اس لیے کامیابی ہوئی،کافی عرصے سے موقع ملنے کا انتظار کررہا تھا، اللہ کا شکر کہ پرفارمنس ایسی ہوئی کہ ہم میچ بھی جیتے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں وکٹیں گرنے سے پریشر آگیا تھا لیکن رضوان ایسی صورت حال کا سامنا پہلے بھی کرچکے ہیں، رضوان نے ہی پلان کیا کہ پارٹنر شپ لگانی ہے۔


متعلقہ خبریں