قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو پاکستان میں عارضی قیام کی اجازت

Afghan

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں عارضی رہنے کی اجازت دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پی او آر یا اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔  قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ حاصل ہو گا، وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ مہاجرین عارضی قیام کر سکتے ہیں۔

افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کیلئے نئی ایکسر سائز شروع کرنے کا اعلان

نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت سرحدی و ریاستی امور نے کہا تھا کہ قانونی دستاویزات کے حامل افغانیوں کو جبری واپس نہ بھیجا جائے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp