انٹربینک میں ڈالر 1روپے14پیسے سستا

dollar

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 1روپے14پیسے سستا ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280روپے51پیسے پر بند ہوا۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

دوسری جانب ابھرتی ہوئی اورفرنٹ لائن معیشتوں میں پاکستانی کرنسی نے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر امریکی ڈالرکے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار رکھا۔

اسٹیٹ بینک اور بلوم برگ کے اعدادوشمار کے مطابق پیر کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 0.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

روئی کی قیمتیں گر گئیں

پیر کو ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 281.65 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر 282.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے عوام کو سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں بارے انتباہ جاری کردیا

امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں ملائشین کرنسی دوسری جبکہ جنوبی کوریا کی کرنسی تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی نے ابھرتی ہوئی اور فرنٹ لائن معیشتوں میں بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی چھتری تلے انسداد سمگلنگ اور دیگر انتظامی نوعیت کے اقدامات کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں