افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ، 20 دیہات مکمل تباہ


افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ہرات میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،ضلع زندہ جان میں 20 سے زائد دیہات مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ ہزاروں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 35 ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ابھی بھی مکانات کے ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخواحکومت کا افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیےمیڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان ملا جان صائق نے کہا ہے کہ تین صوبوں میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا۔ دوسری جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دو لاکھ ڈالر کی رقم افغانستان کے حوالے کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں