سونے کی فی تولہ قیمت پھر 2 لاکھ روپے پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت gold

فائل فوٹو


مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ روپے پر پہنچ گیا ہے۔

روئی کی قیمتیں گر گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 750 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، جو ایک ہزار 849 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں