پاکستانی کرنسی کا امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار

dollar

ابھرتی ہوئی اورفرنٹ لائن معیشتوں میں پاکستانی کرنسی نے پیرکو بھی کاروباری ہفتہ کے آغاز پر امریکی ڈالرکے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار رکھا۔

اسٹیٹ بینک اور بلوم برگ کے اعدادوشمار کے مطابق پیر کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 0.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 281.65 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر 282.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں ملائشین کرنسی دوسری جبکہ جنوبی کوریا کی کرنسی تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی نے ابھرتی ہوئی اور فرنٹ لائن معیشتوں میں بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی چھتری تلے انسداد سمگلنگ اور دیگر انتظامی نوعیت کے اقدامات کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں