ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، 281.55 روپے کا ہو گیا

انٹربینک: ڈالر

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔

کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے،  14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے، 55 پیسے پر آ گیا۔

ڈالر مزید ایک روپے سستا ، 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، شیئرز کا لین دین شروع ہونے کے دوران 100 انڈیکس 47 ہزار 493 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 624 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں