اسلام آباد، کشمیرسمیت بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان

rain محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔

ایس ای سی پی نے عوام کو سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں بارے انتباہ جاری کردیا

بگروٹ8، کالام 2، بابوسر، دروش، گلگت اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباد،سبی 42 اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں