سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں

Umrah

عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری


سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

نئی سفری ہدایت تمام ٹکٹ بکنگ سینٹر کو جاری کر دی گئی ہیں اور بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ائیرلائن کے مطابق مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3 گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

نئے سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لیکر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں