کسٹمز رولز میں ترمیم ، افغانستان سامان لے جانے کیلئے قوانین مزید سخت


پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کر دیئے گئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز دو ہزار ایک میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سکیورٹی کی شرط عائد کر دی گئی، فنانشل سکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی۔

ایف بی آر کسٹمز میں 5 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں

نئی شرائط درآمدکنندگان، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی۔ بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں