ڈالرمزید 1 روپے6 پیسے سستاہوگیا

ڈالر سستا

انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے دوران پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں1 روپے6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس  کے بعد ڈالر 284 روپے 68پیسے سے کم ہوکر 283 روپے 62 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ڈالر مزید ایک روپیہ 4 پیسے سستا

آج صبح کاروبار کے آغازکے دوران ڈالر  کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 283 روپے 68 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں