ڈالر مزید ایک روپے سستا ، 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

ڈالر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، قیمت میں مزید کمی کے بعد ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت  283 روپے 68 پیسے ہو گئی ، امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی ہے۔

گراوٹ کاسلسلہ جاری، ڈالرمزیدسستاہوگیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 47 ہزار305 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں