کئی ممالک میں پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول بیرون ملک بھجوائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی
سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول باہر بھجوایا جا چکا ہے، بیرون ملک بھیجے جانے والے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے۔
رواں مالی سال پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائے گا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی ہے۔
مالی سال 2022 میں پاکستان نے 4.8 ملین ٹن بیرون ملک بھیجا، مالی سال 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3 ملین ٹن ہوئی۔