کاروباری ہفتے کےتیسرےروز سونے کی فی تولہ قیمت6 ہزار روپے کم ہوگئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔
ڈالر مزید ایک روپیہ 4 پیسے سستا
24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی ،جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 77 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔
24 قیراط سونا 16 ہزار 632 روپے فی گرام ہو گیا اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 246 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔
21 قیراط سونے کی فی تولا قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 4 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا ہے۔
