سائفر کیس میں جیل ٹرائل ، چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی

pti

چیئرمین پی ٹی آئی خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ جس میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کی اٹک جیل منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے اور درخواست زیرالتواء ہونے کے دوران وزارت قانون نے ویسا ہی نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا، وزارت قانون نے این او سی جاری کیا کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔

سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم نہ کی جاسکیں

درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتِ قانون کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا، ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا وزارت قانون ایسا نوٹیفیکیشن جاری کر سکتی ہے، ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا ٹرائل جج وزارتِ قانون کے نوٹیفیکیشن کا پابند ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ استدعا ہے کہ مرکزی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے۔


متعلقہ خبریں