پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں 3.77ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.49ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبرمیں 1.01ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 34فیصد کم ہے۔

خفیہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپےتک گر گیا

گزشتہ سال ستمبرمیں 1.52ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اگست میں 1.41 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں کم ہوکر1.01ملین ٹن ہوگئی۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 2فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر65فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

زمان خان کی سکواڈ میں جگہ بنتی ہے ، اسامہ اور شاداب کی کارکردگی بھی اہم ہوگی ،شاہد آفریدی

پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19فیصد،اٹک پٹرولیم 7فیصد،شیل16فیصدکمی جبکہ حیسکول کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر35فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں