ٹرمپ امریکہ کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جو بائیڈن

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی  صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اس بار انتخابات میں اپنی کامیابی کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں چاہے اس سے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ریپبلکن جماعت ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ بدلے اور انتقامی کارروائیوں کے شوقین ہیں جو آزادی اظہار رائے اور قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی کے الزام میں نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف ممکنہ نااہلی سے بچنے کے لیے دلائل اور شواہد پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن دوسری میعاد کے لیے بھی 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور اگر وہ جیت جاتے ہیں تو وہ 86 سال کی عمر میں صدر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔


متعلقہ خبریں