ورلڈکپ میں پرفارمنس دیکھ کر بڑے اور مشکل فیصلے کریں گے،ذکا اشرف

محسن نقوی

محسن نقوی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تعینات


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے۔جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3سال تک نہیں چلے گا۔ 

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہاکہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

موجودہ اور 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپین ٹیم میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا ری ویو کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔

بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا،  اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔

بھارتی لڑکی نے پاکستانی بیٹرافتخاراحمد سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3سال تک نہیں چلے گا۔

پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی، یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے ، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کیساتھ2لیگز کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم اسکواڈ میں کیسے آیا، چیف سلیکٹر ضرور پوچھا جائے گا۔

ایم ایم اے فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا

دوسری جانب ذکا اشرف نے سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے سوال پر کہا کہ اگر سرفراز یا کسی اور پلیئر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہوگی تو ازالہ ہوگا۔

اگر کسی سے کوئی غلط فیصلہ ہوا ہے تو اس کو ٹھیک کریں گے۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں میرے آنے سے  پہلے رکھا گیا تھا۔

غیر ملکی کوچز سے معاہدے کی اگر  پاسداری نہیں کریں تو بورڈ کی بدنامی ہوتی ہے،  مکی آرتھر نے وعدہ کیا ہے کہ پورے ورلڈ کپ اور دورہ آسٹریلیا میں دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں