ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، جبکہ مری ،گلیات، دیر، چترال، سوات، کرم اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ ، پسنی میں 41 ، کراچی ، مٹھی ، شہید بینظیر آباد اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
