پیٹرول اور ڈیزل سستا، گیس مہنگی کر دی گئی

ایل پی جی

 پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی  لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323روپے 38پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت  318روپے 18پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری  جانب ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا کردیا  گیا۔ اوگرانے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق آج سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کردیا ہے۔

جس  کے بعد ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 246.15 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر (8.7 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246روپے 15پیسے مہنگا

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 20 روپے 86 پیسے مہنگی کی گئی جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے ہو گئی۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے 64 پیسے مقررکی گئی ہے۔ نئی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں