پیٹرول سستا ہونے کی افواہوں کے بعد صوبائی دارلحکومت لاہور کے بیشتر پٹرول پمپس پرفروخت روک دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
قومی موقر نامے 92 کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کا سٹاک ختم ہو گیا جس کی وجہ سے فروخت بند کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 11 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس وجہ سے پٹرول پمپس مالکان نے سٹاک پہلے ہی ختم کر دیا ہے اور مزید تیل نہیں خریدا۔
جس وجہ سے شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کی سیل بند کر دی گئی ہے جس وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا،اعداد وشمار
خیال رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ یکم اکتوبرکوڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کیے جانے کا امکان ہے۔