پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Petrol latest price

ملک میں یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp