مستونگ دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، دفاعی ماہرین

مستونگ دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، دفاعی ماہرین

پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھناؤنی سازش، بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکہ کئی معصوم زندگیاں نگل گیا۔

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ آج مستونگ میں ہونے والا دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے۔ معصوم اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ پاکستانی۔

بلوچستان، مستونگ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے۔ دشمن دہشتگردی کے واقعات کروا کر دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔ حال میں ہی کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث پائی گئی۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت دنیا میں دہشتگرد اسٹیٹ کہلائے جا رہا ہے اور انتہائی پریشر میں ہے۔ بھارت متعدد بار دہشتگرد تنظیموں کو ڈالرز دے پاکستان میں بدامنی کراتا رہا ہے۔ کلبوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشتگردی کرتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں