پی ٹی آئی کے 2 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

PPP

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے 2 رہنما مستنصر جبار منج اور چودھری رضوان بھی پارٹی کو خیرباد کہہ گئے۔ مستنصر جبار منج کا تعلق گوجرانوالہ سے جبکہ چودھری رضوان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

ملاقات میں قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں