سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ان کے آبائی حلقے کی عوام نے ملا جلا ردعمل دے دیا۔
ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گےمنصور علی خان کیساتھ” میں میزبان منصور علی خان نے نواز شریف کے آبائی حلقے کا سروے کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کس پارٹی کو دیں گے ؟
اس موقع پر تحریک انصاف کے چاہنے والوں نے لیگی قائد پر کڑی تنقید کی جب کہ ن لیگ کے حامیوں نے میاں نواز شریف کی واپسی کو ملک کے لیے نیک شگن قرار دیا۔
نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نہیں ہے، میاں جاوید لطیف
لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے ان کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تبدیلی نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے،قائد ن لیگ کے واپس آنے سے ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر چل پڑے گا اور مہنگائی ختم ہو جائے گی۔
ایک بزرگ شہری نےاپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان واپس آکر آخر کیا کر لیں گے؟۔ میاں صاحب نے “روٹی وی کھو” لی، 800 روپے دیہاڑی اور بجلی کا بل 10 ہزارسے زیادہ آتاہے۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکارآئی اور ملک کا ستیاناس کردیا،میری دکان پر 8 ورکرز کام کرتے تھے 6 کو مہنگائی اور خرچے پورے نہ ہونے کی وجہ سے نکال دیاہے۔
نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی رائے لی جائے گی، انوارالحق کاکڑ
ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم پلس پنجاب کا سفارشی کرکٹر ثابت ہوا، کپتان کی اپنی کوئی پہچان نہیں۔
جبکہ اس موقع پر ایک پی ٹی آئی اور لیگی کارکنان میں کافی بحث چھڑ گئی ، پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ نواز شریف 50روپے کے جعلی شٹام پیپر پر لندن گیا، واپس آکر جیل جائے گا، اور آئند عام انتخابات میں عبرتناک شکست دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی تعریف پر لیگی کارکن کپتان کے کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑا، اور کہا کہ باوجی ضد نہ کرو۔
جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گھڑی کے طنز پرلیگی کارکن کو کھلاڑی نے مریم نواز کی گاڑی یاد دلا دی۔
نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی
ایک لیگی کارکن نے کہا کہ شیر آئے گا اور چھا جائے گا، لیگی کارکن کی رائے پر چیئرمین پی ٹی آئی کےکھلاڑی نے مہنگائی کا حل بتادیا۔
پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ میری بات کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لو کہ ملک میں 90 فیصد ووٹ قیدی نمبر 804 کا ہے۔
مزید ویڈیومیں ملاحظہ کریں: