نمبر گیم تبدیل ، وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے اب 172 کے بجائے 169 ووٹ درکار ہونگے


نئی حلقہ بندیوں کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم بھی تبدیل ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کے بعد نئے وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لئے 169 ووٹ درکار ہوں گے، پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق وزیراعظم منتخب کرنے کے لئے 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔

قومی اسمبلی کی عمومی نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی، جبکہ مخصوص نشستوں کی تعداد 60 رکھی گئی ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 336 ہو گئی ہے۔

حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ، شفاف طریقے سے کی جائیں ، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے 26 نومبر  تک اعتراضات پر فیصلےکیے جائیں گے، اعتراضات جمع کرانے والے کے لیے لازم ہےکہ وہ متعلقہ حلقےکا ووٹر ہو، ضلعےکے نقشے الیکشن کمیشن سے قیمت ادا  کرکے لیے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 ہے، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستیں 3 ہیں، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 7 لاکھ 87 ہزار 954 ہے۔

پنجاب کی آبادی 12 کروڑ  76 لاکھ 88 ہزار  922  ہے، پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستیں 141 ہیں، پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595 ہے۔ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں 297  ہیں، صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہے۔

الیکشن کمیشن نے 2نئی سیاسی جماعتیں رجسٹر کرلیں

سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96  ہزار 147 ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 61 ، قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 13 ہزار 52 ہے۔سندھ میں صوبائی اسمبلی کی 130 نشستیں ، صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 432 ہے۔ کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 22 ہے، کراچی کے7 اضلاع میں سندھ اسمبلی کی نشستیں47 ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 56 ہزار 97 ہزار، قومی اسمبلی کی نشستیں 45 ہیں، قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ7 ہزار 913 ہے، صوبے میں صوبائی اسمبلی کی 115 نشستیں ہیں، صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 3 لاکھ 55 ہزار 270 ہے۔

بلوچستان کی آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار  402 ہے، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 16 ، قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 ہے۔ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد  51 ، صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 ہے۔

الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتےمیں انتخابات کرانے کا اعلان

ابتدائی حلقہ بندیوں میں خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان اور ٹانک کو ملا کر قومی اسمبلی کی 3 نشستیں کر دی گئی ہیں۔ پہلے ٹانک کی ایک اور ڈی آئی خان کی دو صوبائی نشستیں تھیں۔

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کو ملا کر ایک نشست کردی گئی ہے جبکہ سوات کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے بڑھ کر 8 ہو گئی ہیں اور شانگلہ کی نشستیں 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئیں۔باجوڑ کی صوبائی نشستیں 3 سے بڑھا کر 4، پشاور کی 14 سے کم کر کے 13 نشستیں کر دی گئیں۔

کوہاٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 4 سے کم کر کے 3 جبکہ ہنگو کی 2 سے کم کرکے ایک نشست کر دی گئی ۔اپر اور لوئر وزیرستان کی ایک ایک نشست ہے، پہلے جنوبی وزیرستان کی صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں تھیں۔

 


متعلقہ خبریں