ملک بھر میں شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات کی نئے سپیل کی پیشگوئی

بارش

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا اختتام ہو گیا ہے تاہم جمعرات کو ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گے ، جن سے بارشیں متوقع ہیں۔

28سے29ستمبرتک اسلام آباد، راولپنڈی، مردان،صوابی،کوہاٹ،مری اور گلیات میں  موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔پاکپتن،ساہیوال،ملتان اور بہاولپور میں بھی آندھی کیساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں