کپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی

kapil dev

کپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی


لیجنڈری بھارتی کرکٹرکپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوتم گمبھیر نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ انہیں کچھ لوگ پکڑ کر ایک گھر میں لے جارہے ہیں۔

کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں، شاداب خان

کپل دیو کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ ان کے منہ پر بھی کپڑا بندھا ہوا تھا۔

سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر نے ایک اور ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے شیئر کی گئی ویڈیو میں کپل دیو کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا، بلکہ کرکٹ ورلڈکپ سے متعلق یہ ایک اشتہار کا کلپ تھا۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں