نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا

newzeland

نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا


نیوزی لینڈ نے امیگریشن گرین لسٹ میں17پیشوں بشمول جیل کے محافظ، ویلڈرز اور ایسوسی ایٹ انجینئر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیگریشن گرین لسٹ کے تحت غیر ملکی ورکرز کو تیز رفتار بنیادوں پر مستقل رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنائیں ، سرکاری ملازمین کو مراسلہ ارسال

واضح رہے کہ اس لسٹ میں ایسے پیشوں کو شامل کیا گیا ہے جن کیلئے نیوزی لینڈ میں ورکرز دستیاب نہیں۔

نیوزی لینڈ کے امیگریشن وزیر اینڈریو لٹل نے بتایا کہ 2024سے مختلف سیکٹرز جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور آٹو موٹیو کیلئے گرین لسٹ ویزوں کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیٹابیس اور سسٹمز ایڈمنسٹریٹرز، روڈ رولر آپریٹرز اور وہیکل پینٹرز جیسی ملازمتیں بھی بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو دستیاب ہوں گی۔

ہونڈا موٹرسائیکل کے نئے ایڈیشن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

حکومت کو توقع ہے کہ مستقل رہائش کی پیشکش کے باعث نیوزی لینڈ غیر ملکی ورکرز کے لیے زیادہ پرکشش ملک بن جائے گا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور نیوزی لینڈ میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار غیر ملکی افراد منتقل ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں