معروف بھارتی سابق کرکٹر کپل دیو اغوا، ویڈیو سامنے آگئی

kapil dev

کپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی


بھارت کے معروف سابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو کے اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق بھارتی اوپنرگوتم گمبھیر نے ایک ویڈیو شیئرکی جسے دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ورلڈکپ 2023 کی خطرناک ٹیم کونسی ہے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ سابق کرکٹر کپل دیو کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ اور منہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کپل دیو خود نہیں ہونگے اور خیریت سے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں