پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصور کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ عمر جرال دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا ہیں اور وہ بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی عمر جرال سے ملاقا ت لاہور میں سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں ہوئی۔
واضح رہے کہ عمر جرال نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دنیا بھر کے مسلم رہنمائوں کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔