نائیجیریا میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 24 طالبات سمیت 30 افراد اغواء

نائجیریا: سینکڑوں مغوی طالبات رہا 

فوٹو: فائل


شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں درجنوں مسلح افراد نے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 24 طالبات سمیت 30 سے ​​زائد افراد کو اغوا کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی کے قریبی رہائشیوں نے بتایا  کہ جرائم پیشہ گروہوں کے مسلح افراد نے ریاست کے دارالحکومت گوساؤ سے باہر گیدا گائوں میں واقع  فیڈرل یونیورسٹی پر حملہ کر کے طالبات  کو ساتھ لے گئے۔

نائیجیریا میں100 سے زائد طلبہ اغوا

نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے اقتدار میں  آنے کے بعد کسی اجتماعی اغوا کی یہ پہلی واردات بتائی جاتی ہے۔سبون گیدا کے رہائشی صحابی موسیٰ نے کہا کہ اغوا کار موٹر سائیکلوں پر علاقے میں داخل ہوئے اور ہاسٹل کے کمروں کی کھڑکیاں توڑ کر طالبات تک پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں