شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار شہید


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا اہلکار شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،نگران وزیر اعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں