اسلام آباد(زاہد گشکوری)عمان میں پاکستانی سفیرکی بلیک میلرکیخلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ایکشن کی درخواست موصول ہوئی ہے، درخواست کی کاپی ہم انوسٹی ٹیم نے حاصل کر لی۔
پاکستانی سفیرعمران علی کی درخواست ایف ائی اے کو اسلام اباد میں موصول ہوئی، درخواست کے متن کے مطابق سپین میں مقیم شہری دوپاکستانی سفیر عمران علی اورشجاعت راٹھور کو بلیک میل کررہا ہے۔
درخواست کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرزاندیم بیگ نامی شخص سوشل میڈیا پرسفیروں کیخلاف پراپگنڈہ کررہا ہے، اور سپین میں درخواست گزار کے خلاف کونصل جنرل کی ایما پر ہم دونوں سفیروں کوبدنام کررہا ہے۔
بارسلونہ میں میرے پیش رو دوہراسمنٹ انکوائریوں میں جرم کے مرتکب پائے گئے، ہمارے پیش رواس سوشل میڈیا کمپین کے پیچھے ہیں۔
ملزم کیخلاف قانون کی روشنی میں کاروائی کی جائی، ایف ائی اے نے کاروائی کیلیے ملزم کا نام پاسپورٹ کنڑول لسٹ میں شامل کر دیا۔ ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے لیکن سپین میں مقیم ہیں۔