پنجاب میں آنکھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا


صوبہ پنجاب میں آنکھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا،محکمہ صحت نے بچائو کے لیے گاہیڈ لائنز جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن سے پچائو کے پیش نظر گاہیڈ لائنز جاری کی گئیں جس کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہورہے ہیں، قریبی رابطوں، کھانسی، چهينک، ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔

جان بچانے والی مزید 16 اہم ادویات کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی

گائیڈلائنز میں کہا گیا کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کر دیا جائے، مریض کے قریب جانے والے افراد ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو مت لگائیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کریں، مریض کا تکیہ، کپڑے ، ادویات، عينک کو الگ رکھا جائے۔

سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں 586 کیسز رپورٹ

مریض انفیکشن کے دوران چہرے کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کرے۔اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں