سینئر تجزیہ کار و اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مہینے کا اعلان کر دیا لیکن تاریخ نہیں دی۔
ہم نیوز کے پروگرام”پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس تاریخ کو ریجیکٹ کردیاہے،انہوں نے مطالبہ کیا ہے ہمیں 90 دن کے اندر ہی الیکشن چاہیں۔
ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کی جائیں، الیکشن کمیشن نے حکم دیدیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ بھی حتمی نہیں ہے، میں نے یہ پہلے بھی کہا تھا کہ لگتا نہیں ہے کہ جس تاریخ کا میاں صاحب نے اعلان کیا ہے وہ اس پر واپس نہیں آئیں گےاور میرا آج بھی موقف یہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نہ تو نواز شریف کی واپسی کی تاریخ حتمی ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی عام انتخابات کی تاریخ حتمی تصور کی جا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتےمیں انتخابات کرانے کا اعلان
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری 2024کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کااعلان کر دیا ہے جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی فہرست 27 ستمبرکو جاری کی جائے گی۔