غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، مصطفی نواز کھوکر

Mustafa nawaz

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ 

ہم نیوز  کے پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہے،اس وقت پارٹیاں قبولیت کی دوڑ میں ہیں۔

سینئر سیاستدان راجہ منوراحمد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قبولیت ہو گئی ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں،

مصطفی ٰ نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ سکتی۔

تحریک انصاف کے عہدیداران کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام  میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لشکر رئیسانی ، خواجہ ہوتی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت کئی سیاستدانوں سے رابطہ کیا ہے اور ایک نئی جماعت بنانے کیلئے سب کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں