صرافہ مارکیٹ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ، سونے کے نرخوں پر سٹے بازوں کا راج

سونے کی قیمت

صرافہ مارکیٹ کا مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث سٹے بازوں نے سونے کی قیمتوں پر راج کرنا شروع کر دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر بلین ٹریڈ تقریباً ایک ہفتے سے معطل ہے کیونکہ صرافہ ایوسی ایشن اور حکام کے درمیان قیاس آرائیوں کو ختم کرکے ایک منصوبہ تیار کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

تاہم صرافہ ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ سٹے بازوں نے تجارتی معطلی کے سرکاری فیصلے کی خلاف ورزی کرکے سونے کے نرخوں کو کھولا جس سے صرافہ بازاروں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ

ذرائع کے مطابق کراچی کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ سونے کی سرکاری قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چند نے کہا ہے کہ سٹے باز تجارتی معطلی سے متعلق سرکاری موقف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سٹے بازوں کے من مانے نرخ کھل رہے ہیں، لاہور میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار روپے، پشاور  2 لاکھ 30 ہزار اور کراچی میں 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہے۔


متعلقہ خبریں