پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، وزیر اعظم


نیویارک: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے یکساں ترقی ضروری ہے اور ترقی پذیر ملکوں کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے وسائل کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے اور 500 ارب ڈالر کے سی ایس ڈی آرز کو قرض کی ادائیگی سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، طیب ایردوان

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قرض میں جکڑے ملکوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔

نگران وزیر اعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں