سونے کے نرخ جاری نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی

سونا (gold )

کئی روز سے سونے کے نرخ جاری نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں سونے کے اسمگلروں اور سٹے بازوں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے باعث صرافہ مارکیٹ کے عہدیداران نے گزشتہ6 دن سے سونے کا بھائو ہی نہیں کھولا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت12 ستمبر کے جاری کیے گے نرخ پر تاحال برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق صرافہ مارکیٹ کے سٹے باز قانون کے شکنجے میں آگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گولڈ اسمگلروں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے، اب سونے کی قیمت میں سٹہ اور اسمگلنگ نہیں ہوسکے گی۔

گولڈ ڈیلرز پرانے ریٹ پر سونے کی قیمتوں پر نفع کمانے میں مصروف ہیں، ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتوں کے اعلان کے لیے آج کا دن دیا گیا تھا لیکن صرافہ بازار سے گولڈ کا نیا ریٹ آج بھی جاری نہیں کیا جاسکا۔


متعلقہ خبریں