2024میں ڈالر کی قیمت کیاہوگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

سرمایہ کاری کی شرح

بروکریج فرم  نے آئندہ سال امریکی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون 2024ءتک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 320سے 340کے درمیان ہو گی۔

شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین

ویب سائٹ’’پروپاکستانی‘ ‘کے مطابق بروکریج فرم کی طرف سے روپے کی قیمت کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت آنے کے بعد سے پاکستانی روپیہ شدید دبائومیں تھا لیکن حکومتی اقدامت کی بدولت حالیہ دنوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

بروکریج فرم کی طرف سے یہ پیش گوئی ایک سروے کے نتائج کے پیش نظر کی گئی ہے۔

محمد عامر نے بابراعظم کیخلاف دل کی بھڑاس نکال دی

یہ سروے کرنسی مارکیٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا جس میں سب سے زیادہ (38فیصد) ماہرین نے کہا کہ جون 2024ءتک ڈالر کی قیمت 320سے 340کے درمیان ہو گی۔

21فیصد نے 300سے 320اور 25فیصد نے 340سے 360روپے کے درمیان ہونے کی پیش گوئی کی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ،ممکنہ پاکستانی سکواڈ سامنے آگیا

5فیصد نے 360روپے سے اوپر جانے اور 12فیصد نے ڈالر کی قیمت 300سے نیچے رہنے کا کہا۔

یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت امریکی ڈالر کا ریٹ 300 روپےسے نیچے آچکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں